Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزاد کشمیر میں اوورسیز کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آبا د...آزاد کشمیر میں تارکین وطن کے لئے اوورسیز کمیشن تشکیل دیا جا رہا ہے جس کے چیئرمین وزیر اعظم آزاد کشمیر ہونگے ۔ کمیشن کے لئے وائس چیئرمین کی نامزدگی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔ اوورسیزکمشنر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ عہدہ خالصتا ًتارکین وطن کے لئے مختص ہو گا۔ تارکین وطن کے لئے اسمارٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ ایکٹ میں ضروری ترامیم کے لئے10دن کے اندرسفارشات دیں۔ وزیر اعظم آزا د کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اوورسیز کمیشن کے قیام سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ہدایت کی کہ تارکین وطن کے مسائل حل کئے جائیں۔ انہیںسرمایہ کاری کےلئے جملہ سہو لتیں مہیا کی جائیں۔اس مقصد کے لئے ایکٹ میں ترامیم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے تارکین وطن نے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ تارکین وطن متحد و منظم ہو کر تحریک آزادی کشمیر کے سلسلے میں کردار ادا کریں تاکہ جدو جہد آزادی کشمیر عالمی سطح پر مزید موثر انداز میں اجاگر ہو سکے ۔
 

شیئر: